ڈرامے بازی بند کرو!!


ڈرامے بازی بند کرو!!

 مجھے ہے حکم اذاں
30 اگست 2016 کی ایک تحریر
آج سے تقریبا دو سال قبل اک کالم لکھا تھا "متحدہ کے کارکنان کے لیے اپنوں کی گولی یا پھانسی کا پھندا" جس میں عرض کیا تھا کے متحدہ کے چاہنے والے صولت مرزا اور ڈاکٹر عمران فاروق کا انجام اپنے سامنے رکھیں اور توبہ کے دروازے سے واپس آ جائیں، آج بات کسی اور زاوئیے سے کرنا چاہتا ہوں کے "ڈرامے بازی بند کرو" پاکستان رینجرز کے ایک جوان کا یہ ڈائیلاگ سوشل میڈیا پے بہت مقبول ہوا اور راتوں رات دیوانوں کی اک بہت بڑی تعداد نے پروفائل ڈی پی بھی بدل دی.
اس بات پر اختلاف کوئی ملک دشمن ہی کر سکتا ہے کے الطاف حسین نہ صرف دہشت گرد ہے بلکہ بھتہ خور اور پیشہ ور قاتل بھی ہے. لیکن میں احباب کی توجہ اس بات کی طرف دلانا چاہتا ہوں کے دہشتگردی پر بھی دوہرا معیار کیوں....؟ مثلا یہ کے جب پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر خواجہ آصف وہی زبان فوج کے متعلق استعمال کرتا ہے جو الطاف حسین نے بلال اکبر کے متعلق کی تو خواجہ کو وزیر دفاع کیوں بنا دیا جاتا ہے...؟ بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ پے اگر الطاف حسین مجرم ہے تو اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث اسحاق داڑ کیوں وزیر خزانہ ہے...؟   21 اگست شام 5 بجے کے خطاب میں الطاف حسین نے جو کہا  اور متحدہ کے کارکنان نے جو کیا اس سے بچہ بچہ واقف ہے...! ردعمل میں رینجرز کے چھاپے اور ایم کیو ایم کے مراکز کو سیل کرنا اور متحدہ رہنماؤں کو گرفتار کرنا اور میڈیا کے سامنے فاروق ستار کو کہنا ڈرامے بازی بند کرو...! یقین سے نہیں کہ  سکتا لیکن اندازہ ہے کے تمام محب وطن پاکستانیوں نے خوشی منائی ہو گی لیکن اگلی صبح علم ہوا کے معاملات اب معمول پے آ چکے ہیں. اور پورے پاکستان میں افراتفری پھیلانے  والے بلا کسی خوف کے دھڑلے سے پریس کانفرنس کرتے نظر آے تو میرا سر بھی شرم سے جھک گیا.... اور بے اختیار میری زبان سے نکلا کے....!! ڈرامے بازی بند کرو  
پریس کانفرنس سنتے ہوئے بھی میرے ذہن میں سوالات آ  رہے تھے کے اگر آج میڈیا ہمیں یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کے اس ایم کیو ایم کے الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں ہو گا. کیا الطاف حسین سے لا تعلقی کا اظہار کر کے قوم کو پھدو لگایا جا رہا ہے ...؟ ڈرامے بازی بند کرو....! الطاف حسین سے فاروق ستار کا اعلان لا تعلقی.... یہ اعلان مجھے ایسا ہی لگا جیسے ملا فضل الله کہ رہا ہو کے میرا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے....! ڈرامے بازی بند کرو ....! ایک سوال یہ بھی ہے کے جب الطاف حسین اپنے کارکنان کو بھڑکا  رہا تھا تو فاروق ستار کیا اس وقت انڈے بیچ رہا تھا....؟ بس اب ڈرامے بازی بند کرو...!
مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کے رینجرز نے فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کو پکڑا تو رہا کرنے کے پہلے وجوہات بھی بتائیں...!  یہ بات تو بالکل جھوٹ ہو گی کے الطاف حسین کا خاتمہ ہو گیا اسی الطاف حسین کے کارندے اب بھی کراچی میں دندناتے پھر رہے ہیں . وسیم اختر جس پے 12 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے کراچی کا میئر بننے کی تیاری کر رہا ہے. کہاں گئیں وہ شخصیات جو کراچی میں امن کا کریڈٹ لی رہی تھیں....؟ ان سے عرض ہے کے....!  ڈرامے بازی بند کرو...! یہ کیس پوری طرح دب جاۓ گا جس طرح امجد صابری قتل کیس دبایا جا چکا ہے... اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو حکمرانوں کو مشورہ دیتا ہوں کے.....! ڈرامے بازی بند کرو....! اگر ملک میں امن چاھتے ہو تو.... ڈرامے بازی بند کرو....
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا یہ ممکن ہے تم ہی کہو.
محمّد فیصل



Post a Comment