وڈا منہ تے نکی گل

وڈا منہ نکی گل
بڑے لوگوں اور بڑے چوروں کے دوستوں اور ہم جلیسوں میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ایک وہ جو اس دوستی اور ہم جلیسی کا اشتہار دے کر خود بھی مشہور ہونا چاہتے ہیں اوردوسرے وہ گمنام یا بدنام جو چاہتے ہیں کے میری بھی گنتی کسی ریکارڈ میں کی جاۓ،نون لیگ کے سب سے بڑے چمچے نے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد بھی ایک شوشہ چھوڑ دیا کہ "نواز شریف کے پاؤں دھو کر پینے چاہیے تھے" اب موصوف نے اس کی وضاحت نہیں کی کے کس کو انٹرنیشنل چور کے پاؤں دھو کر پینے چاہیےاگر تو جناب کا اشارہ ججوں کی جانب ہے کے ججوں کو حضرت نواز کے پاؤں دھو کر پینے چاہیے تھے تو جناب کو اس کی مکمل وضاحت کرنا چاہیے کے کیا یہ طفیلہ  قسم کے جج ہیں جو آپ کی طرح حضرت نواز شریف کی عنایت سے جج بنے ہیں؟
اور اگر آپ کا اشارہ سیاست دانوں کی طرف ہے تو آپ کو ایسا عمل کرنے سے روکا کس نے ہے؟ چاہے آپ میاں صاحب کےپیر دھو کر پیئں، ان کی جرابوں کو خوشبو کے طور پر سونگھیں، ان کے نقلی بالوں میں کنگھی کریں، یا آپ ان کےسیاسی مزار کی مجاوری کریں. نعرے لگائیں کہ زندہ ہے نواز شریف زندہ ہے، لیکن قوم کو معاف کر دیں. قوم کےسامنے ایسے کرپٹ بندے کو ولی بنا کر پیش نہ کریں. کم از کم اپنی آخرت کا خیال ہی کر لیں، اور اگر آپ کا اشارہ صحافیوں کی جانب ہے تو الحمد للہ ایسے صحافیوں کی ایک فوج ظفر موج الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا، بلکہ شوشل میڈیا پر میاں صاحب کے پاؤں دھو کر پیے جا رہی ہیں،عطاءالحق قاسمی صاحب کے بارے میں کچھ دن پہلے مریم نواز کی گرفتار ہونے والی سوشل میڈیا ٹیم نے انکشاف کیا کہ "سوشل میڈیا ٹیم کے زیادہ تر معاملات کو عطاء الحق قاسمی ہی کنٹرول کرتے ہیں اور فی رکن 70 ہزار روپے تنخواہ بھی اسی کے ہاتھوں ہمیں ملتی ہے، کچھ دن پہلے جناب قاسمی صاحب نے میاں صاحب کے پیروں کا دھون پیتے ہوئے ہی ارشاد فرمایا تھا کہ، " مریم نواز کے سخت اور تلخ لہجے کو صرف فوج ہی نرم کر سکتی ہے" . تو جناب فوج نے ایک کیپٹن دے تو رکھا ہے آپ کو،
حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کے جب قدرت کی طرف سے پکڑ آ جائے تو عطاء الحق قاسمی جیسے لفافوں، یا مشاہد الله جیسے ٹٹ پونجیوں پرکی گئی کروڑوں کی سرمایا کاری بھی آپ کو ذلت سے نہیں بچا سکتی، کیوں کہ دولت تو فرعون کے پاس بھی بہت تھی.

محمّد فیصل 


Post a Comment