بھارت کے ہمدرد، حقائق سے نابلد

بھارت کے ہمدرد، حقائق سے نابلد

بھارت کا گھناﺅنا چہرہ ایک غیر جانبدار جرمن مصنف اور نامور صحافی ایلس ڈیوڈسن دنیا کو دکھا چکا ہے کہ کس طرح امریکہ، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ سے بمبئی حملے کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سکرپٹ کہاں کس نے لکھا کردار کون کون سے تھے، اس ڈرامے کا ہدایتکار کون تھا اور اداکار کون کون سے تھے۔ اتنی بڑی پلاننگ کا ہی حصہ تھا کہ اس حملے کے بعد اس کا الزام پاکستان پر لگایا جائے لیکن جرمن صحافی نے بھارت کو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا۔ جرمن مصنف نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے واضح کیا کہ اجمل قصاب کو ممبئی حملوں سے 20دن پہلے گرفتار کیا گیا، بھارتی واسرائیلی حکومتوں نے نریمان ہاﺅس سے متعلق جعلی شواہد تیار کیے اور بیانات گھڑے دہشت گردوں کے سہولت کار امریکی فون نمبرز استعمال کرتے رہے۔ ہیمنت کرکرے اور دیگر پولیس افسران کے قتل سے متعلق اہم معلومات خفیہ رکھی گئیں۔۔۔ایلس ڈیوڈسن کی کتاب میں عدالتی کاروائی پر کہا گہا ہے کہ یہ غیر جانبدارانہ نہیں تھی حکومتی موقف سے مماثلت نہ رکھنے والے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند ہی نہیں کیے گئے۔۔۔ گواہوں کو بیانات دلوانے سے پہلے تربیت دی گئی۔۔۔ ایلس ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں سے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے تاجروں، سیاستدانوں اور عسکری حلقوں نے فوائد سمیٹے ان حملوں سے پاکستانی حکومت یا پاک فوج کو کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ نہ تھا نہ ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔
لیکن ایک ایسا شخص جس کو پاکستان کی سب اعلی عدلیہ سرٹیفائیڈ جھوٹا، خائن اور بددیانت ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر چکی ہے جو روزانہ عدالتوں میں اپنے چوری شدہ اثاثے ظاہر نے میں ناکام رہتا ہے۔ جو گلی گلی اپنی بیٹی کو ساتھ لیکر صدائیں لگاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔۔۔۔ کیوں نکالا۔۔۔ کیوں نکالا۔۔۔ اور وہی شخص پاکستانی اداروں کو دھمکیاں بھی دے چکا کہ سینے میں پوشیدہ راز کھول دوں گا۔ جی ہاں ایسے ہی ایک خائن اور بددیانت شخص نے بمبئی حملوں پر اشارہ کرتے ہوئے پاکستان کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔۔۔ لگتا ہے کہ میاں صاحب اس جرمن مصنف سے زیادہ تحقیقات کر چکے ہیں یا حقائق سے بے خبر عالمی سطح پر صرف پاکستان کو بدنام کرنے کا ایجنڈا لیکر گھر سے نکلتے ہیں۔ ہماری اجتماعی بدنصیبی کہ ایسا بدبخت اور ننگ ملت شخص تین بار پاکستان کا وزیراعظم رہا۔


محمد فیصل


Post a Comment